the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
افغانستان میں آج ماہ رمضان کے پہلے دن ہی ایک خودکش حملے میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ جنگجوؤں اور سلامتی دستہ کے درمیا ن پرتشدد جھڑپوں میں کم سے کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام نے بتایا کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک خودکش حملہ آور نے فٹ بال میدان کے نزدیک کاربم دھماکہ کیا،جو فوجی کیمپ کے پاس واقع ہے۔ خوست میں محکمہ صحت عامہ کے سربراہ گل محمد الدین منگل نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد مقامی اسپتال میں کم سے کم 14 لاشیں پہنچائی گئی ہيں اور آٹھ زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشیں اس قدر مسخ ہوگئی ہيں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں ہے اور یہ طے



کرنا مشکل ہے کہ یہ لاشیں سکیورٹی فورس کے جوانوں کی ہیں یا شہریوں کی ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان ظہیر بہند نے بتایا کہ افغانستان کے شمال مغربی صوبہ میں ضلع قدیس میں جنگجوؤں نے سلامتی دستہ پر حملہ کیا، جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں، جن میں 22 باغی ہلاک ہوگئے اور چھ جوانوں اور 8 شہریوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 17 شہری اور 33 جنگجو زخمی ہوگئے۔ افغانستان میں ماہ رمضان کے آغاز سے چند ہفتے پہلے ہی سے طالبان جنگجوؤں نے اپنے حملے تیز کردیئے ہیں، جنہوں نے اب تک قندھار، پکتیا اور ہیلمند صوبوں میں حملے کرکے سلامتی دستہ کے جوانوں کو نشانہ بنایا ہے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.